متفرق

وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن کی گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے ذمہ داران سے ملاقات

گلگت ( پ ر) حکومت گلگت بلتستان میں صحافت کو واقعی معنوں میں پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتی ہے اور وزیر اعلی کی جانب سے اطلاعات جیسے اہم محکمے کی زمہ داری دینے پر میں ان کا شکر گزار ہوں اور اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کی جلد سے جلد صحافت اور اخباری صنعت کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا، یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کے زمہ داران اور گلگت کے نامور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں کہی۔

اس موقع پر GBNSکے زمہ داران نے صوبائی وزیر کو نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی اور یقین ظاہر کیا کہ و ہ جلد از جلد اخباری صنعت اور اس سے وابستہ کارکنان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیئے سنجیدہ اقدمات کریں گے۔

GBNSکے سرکردہ زمہ داران اورسینئر صحافیوں سعادت علی مجاہد، خورشید احمد، راجہ شاہ سلطان مقپون نے وزیر اطلاعات کو اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ڈپارٹمنٹس کے واجب الادا سرکاری اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کے لیئے تین مہینے کا وقت مقرر کیا جائے تاکہ اخبارات کی مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی تقسیم کے لیئے ایک واضح پالیسی اپنائی جائے اور منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اطلاعات نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کی جلد از جلد تمام معاملات کو حل کیا جائے گا اور حکومت کو اس بات کا ادراک ہے کہ میڈیا کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں اور انکے مسائل کا تیزی سے حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات نے گلگت پریس کلب کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر پریس کلب کے لیئے 25ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پریس کلب کے صدر اقبال عاصی اور دیگر زمہ داران سے ملاقات کی اور انکو یقین دہانی کرائی کہ ان کے پیش کردہ مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ پریس فاونڈیشن کے قیام اور انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیئے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں کام کیا جا رہا ہے اور جلد ہی گلگت بلتستان میں اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button