متفرق

فیصلہ سازی میں خواتین کو شامل کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، سعدیہ دانش رہنما پیپلزپارٹی

گلگت ( خبر نگار خصوصی )سابق صوبائی وزیر اطلاعات کھیل و ثقافت و سیکرٹیری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ فیصلہ سازی میں خواتین کو شامل کیے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی عمل سے نہیں گزر سکتا ہے ۔ عالمی یوم خواتین کے مواقع پر انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ ایک فرد کی تعلیم صروف ایک انسان کے لئے ہے اور ایک عورت کی تعلیم پورے معاشرے کو تعلیم دینے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے اسمبلیوں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے متعدد بل پیش کئے اور قانون سازی کی گئی ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ، وومن پولیس کا قیام ، وومن بنک کا قیام ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے ، اس کے علاوہ اپنے دور حکومت میں گرلز سکول میں کمپیوٹرز لیب اور دیگر اہم سہولیات کا قیام کا عمل میں لایا گیا ۔

انہوں نے کہا چودہ سو سال قبل بھی معاشرے میں خواتین کا کردار قابل زکر رہا جن میں حضرت خدیجہ بی بی،حضرت فاطمہ الزہرہ بھی مسلمان خواتین کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی تھی اسی طرح قیام پاکستان کی تحریک میں خواتین کا کردار قابل ذکر رہا ہے فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کی شانہ بشانہ مملکت خداداد پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا جس کی جرات و بہادری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ اس طرح ایم آر ڈی میں بیگم نصرت بھٹو کا کردار جمہوریت کی بقاکے لیے اورملکی سا لمیت کے لیے مخترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ۔ان خواتین کے قربانوں اور خدمات کی پیش نظر آج خواتین میں حوصلہ اور جرات موجود ہیں ۔ اگر عورت اسکا مقام دیا جائے تو معاشرے میں رول ماڈل کی حیثیت رکھ سکتی ہے ۔سعدیہ دانش نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے لئے جو مقام دیا ہے وہ کسی اور پارٹی نے نہیں دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button