گلگت بلتستان

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے پی آئی اے کو گلگت-سکردو روٹ پر فلائٹ چلانے کا حکم دے دیا، شاہین ایر کے نمائندے کا وارنٹ جاری

گلگت (پ ر) چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ جنا ب جسٹس ڈا کٹر رانا محمد شمیم صا حب نے اپنے چیمبر میں سما عت کے دوران PIAکو گلگت سے سکردو اور سکردو سے گلگت ہفتے میں دو دن فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا حکم صادر فرما دیا ۔PSOاور Shallفلائٹ کیلیئے ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنا ئیگے۔ شا ہین ائیر انٹر نیشنل لا ئن کے ڈپٹی جنرل منیجر فیصل رفیق کی عدم حا ضری پر اسکی قابل ضما نت وارنٹ گرفتاری جا ری کردئیے، جبکہ ائیر بلیو کی عدم حا ضری پر سخت نو ٹس لیتے ہو ئے اگلی سما عت پر حا ضری کو یقینی بنا نے کا حکم صا در کیا ۔

گزشتہ سال سیا حو ں کی بڑ ی تعدا نے گلگت بلتستان کا رخ کیا تھا، ایک اندازے کے مطا بق 6لا کھ سیا ح گلگت بلتستان آئے تھے جبکہ PIA صرف بیس ہزار سیاحو ں کو سہولیا ت میسر کر سکی تھی ، سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے اس فیصلے سے سیا حوں کی تعداد میں مزید اضا فہ ہو سکتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button