متفرق

موسمِ سرما میں پہلی بار نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماوں کا سکردو میں پرتپاک استقبال

سکردو( رضاقصیر) ننگا پربت سر کر کے سکردو پہنچنے پر محمد علی سدپارہ اور ان کے غیر ملکی کوہ پیماء ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے جلوس میں ائرپورٹ سے وی آئی پی ریسٹ ہاوس لایا گیا جہاں کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری ، ڈی آئی جی محمد اشفاق احمد خان اور دیگر نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں کامیاب مہم جوئی پر مبارک باد دی کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری نے کہاکہ محمد علی سدپارہ نے ننگا پربت سر کر کے پورے خطے کا نام روشن کیا انتظامیہ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی ان کے دو غیرملکی کوہ پیماء ساتھی بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ان کے ساتھ ہم بھر پور تعاون کریں گے انہوں نے کہاکہ جو لوگ محنت کرتے ہیں انہیں اس محنت کا پھل ضرور مل جاتا ہے ڈی آئی جی بلتستان اشفاق احمد نے کہا کہ بڑی چوٹیاں سر کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے جن کوہ پیماؤں نے ننگا پربت کو سرکیا ہے ان کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قومی ہیروز کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی مثال ہے ہمیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھنا ہو گا۔

m ali sadpara 01

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button