صحت

ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو میں گلگت بلتستان کے پہلے ڈاکٹرز ہاسٹل کا افتتاح ہو گیا

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو میں جی بی کے پہلے ڈاکٹرز ہاسٹل کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ نے کیا ۔اس ہاسٹل میں ڈاکٹروں کے لئے دور جدید کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کی کوششیں کی گئی ہیں۔  ڈاکٹرز ہاسٹل کے تعمیر میں ایڈوکیٹ غلام حسین ، ایم ایس غلام حیدر کے گہری دلچسپی اور کاوشوں ساتھ ساتھ محکمہ تعمیرات اور ٹھکیدار بابر کا کردار بھی اہم رہا ہے۔ ہاسٹل تمام کمروں میں پیلنگ کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی سرد ترین ضلع میں مریضوں کی علاج ومعالجہ کے لئے آنے والے ڈاکٹروں کو سردی کی شکایت نہ ہو ۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ، ایل ای ڈی ، ٹی روم ، تمام کمروں میں جدید الماری اورنئے بیڈ کے ساتھ تمام کمروں کو ویل اسٹیبلشٹ کیا گیا ہے ۔

ایم ایس غلام حیدر کے مطابق وہ ضلع گانچھے میں آنے والے تمام ڈاکٹرز کو اپنی بساط کے مطابق تمام تر سہولیات دینے کی بھر پور کوشش کریں گے ڈاکٹرز کو سہولیات دیں گے تو وہ مریضوں کی صحیح طرح علاج کر سکیں گے ۔ غلام حیدر نے ہاسٹل کی تعمیر میں غلام حسین ایڈوکیٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی غلام حسین کے ایم ایس غلام حیدر کی ہسپتال کے ساتھ گہری دلچسپی کو سراہا تے ہوئے کہا کہ ایم ایس نے بہت سارے مشکلات کے باوجود خپلو ہسپتال اور ان کے سٹاف خصوصا ڈاکٹرز کو ساتھ رکھ کر ان سے اچھے انداز میں کام لے رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button