صحت

گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے علامتی ہڑتال کا آغاز کردیا

گلگت(نامہ نگار) خیبر پختونخواہ کے بعد اب گلگت بلتستان میں بھی ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہسپتالوں میں علامتی ہڑتال کا آغاز کردیا ہے۔ ملازمتوں کی مستقلی، کنٹریکٹس میں توسیع اور تنخواہوں کی عدم فراہمی سمیت اپنے مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر جون کے 26 تاریخ کے بعد ہسپتالوں میں آوٹ پیشنٹ اور ہنگامی (ایمرجنسی) سروسز بھی بندکرنے کی دھمکی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے انہیں زبانی کلامی ٹرخایا جارہا ہے۔ واک ان انٹرویو کے چھ ماہ یا ایک سال بعد ملازمت سے فارغ کردیا جاتا ہے۔ کئی مہینوں سے تنخواہیں بند ہیں ، جبکہ ملازمت کی کوئی سیکورٹی نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button