تعلیم

تعلیم نسواں کوفروغ دینے کے لئے ہم ممکن کوشش کی جارہی ہے، شیرین عبادی رکن قانون ساز اسمبلی

سکردو(رضاقصیر سے )رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ریحانہ عبادی نے کہا ہے کہ تعلیم نسواں کو فرغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ وہ جمعہ کے روز المرتضی پبلک سکول میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے تعلیم نسواں کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پر سکول کے ذمہ داران کو سراھا، سکول کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سائنس لیب کیلئے خصوصی فنڈ رکھنے کا بھی اعلان کیا جبکہ بچیوں کے نقد انعام بھی دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وزیر عقیل نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت وقت سب سے اہم ضرورت ہے، والدین اور اساتذہ کو اس حوالے سے غفلت نہیں برتنی چاہیے، انہوں نے بھی سکول ہذا کے تعلیمی معیار کی تعریف کی اور بچوں کے لئے نقد انعام دیا۔ سکول کے ڈائریکٹر افتخار جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریحانہ عبادی سکردو کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہے، انہوں نے خواتین کو ان کا حق دلانے کیلئے اہم قدم اٹھایا ہیہم سب پر فرض ہے کہ ان کا ساتھ دیں اور معاشرے میں تعلیمی انقلاب برپا کریں۔ معروف شاعر اور سماجی شخصیت ذیشان مہدی نے والدین اور کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ریحانہ عبادی کو خوش آمدید کہا، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ریحانہ عبادی اسمبلی میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کرینگی اور اہم مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گی۔ انہوں نے المرتضی سکول میں تعلیمی معیار کی تعریف بھی کی۔

حسین آباد سکول کی پرنسپل عالیہ کوثر نے کہا کہ بچیوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے،سکول کے پرنسپل عباس ذاکر نے سکول کی کاکردگی پیش کی۔ تقرریب کے دوران افتخار جمیل نے ریحانہ عبادی کو یادگاری شلیڈ پیش کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button