تعلیم

گلگت بلتستان کے چودہ سو سکولوں کو ماڈل سکولز کا درجہ دیا جائے گا، فاروق میر

گلگت (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقے میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لئے گلگت بلتستان کے 14سو سکولوں کو ماڈل سکولز کا درجہ دیا جائیگا اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کرلئے ہیں جلد عملدرآمد ہوگا صوبائی حکومت نے مخلوط نظام تعلیم کو الگ کرنے کے لئے گلگت بلتستان میں ویمن یونیورسٹی قائم کررہی ہے جس کے لئے درکار ابتدائی وسائل فراہم کئے جاچکے ہیں توقع ہے کہ آئندہ سال طالبات کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے وومن یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا مصباح مونٹیسوری چلڈرن اکیڈمی علاقے میں معیار تعلیم کے لئے کوششیں قابل ستائش ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مصباح مونٹیسوری چلڈرن اکیڈیمی کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں تعلیم جیسے مقدس پیشے کوبدنام کیا گیا جس کے معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہوئے موجودہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کا کھویا ہوا مقام بحال کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کو ایک مثالی ادارہ بناکر دم لے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کئی سالوں سے ترقی کے منتظر 3ہزار سے زائد اساتذہ کو ترقی دیکر اساتذہ کا دیرینہ مطالبے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اب ان کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ علاقے میں معیار تعلیم کوفروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں صوبائی حکومت نے باصلاحیت اور مستحق طلباء کے لئے 20کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈز کا اجراکررہی ہے جس سے قابل اور باصلاحیت طلباء کی فیسیں اور تعلیمی ضروریات پوری کی جائے گی تقریب سے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئررہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل گلگت ایمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں تعلیم جیسے مقدس پیش کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا جس کے باعث معماروں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم ہونے کے بعد محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہورہی ہے صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کے ساکھ کو بحال کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہاامن کے اعتبار سے پوری دنیا میں ایک مثالی خطہ بن چکا ہے صوبائی حکومت کے امن کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں قابل تعریف ہے انہوں نے کہ گلگت کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کا راز معیار تعلیم پر منحصر ہے تقریب سے مصباح مونٹیسوری چلڈرن اکیڈمی گلگت کی پرنسپل شمیم علی داد نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button