ثقافت

دیامر رائٹرز فورم کی جانب سے انقلابی شاعر حبیب جالب کی یاد میں مشاعرے کا اہتمام

چلاس(مجیب الرحمان)انقلابی شاعر حبیب جالب کی برسی کے حوالے سے دیامر رائٹرز فورم کی جانب سے محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں دیامر رائٹرز فورم کے صدر فیض اللہ فراق،سابق صدور حلیم فیاضی،گل زمان گل ،شاعر رحمان اللہ راہی،صدام حسین شہنشاہ و دیگر نے حبیب جالب کو خراج تحسین پیش کیا۔اور انکی لازوال شاعری کو سراہتے ہوئے اسے ظالم جابر کے سامنے کلمہ حق قرار دیا۔اور کہا کہ آمرانہ حکومتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے عظیم شاعر آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔شعرا نے انکی خدمات کو اپنے الفاظ میں بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے عظیم مفکر صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہو سکیں گے۔وہ ہمیشہ رہتی دنیا تک دلوں میں زندہ رہیں گے۔صدر دیامر رائٹرز فورم فیض اللہ فراق نے اپنی سریلی آواز میں حبیب جالب کے مشہور نظم میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا پڑھ کر سنائی۔جس سے سامعین جھوم اٹھے۔اس محفل میں مسلم لیگ ن کے راہنماء عطیع اللہ بیگ اور گوہر آباد یوتھ کے راہنماء آفتاب اقبال اور صدر دیامر پریس کلب مجیب الرحمان نے بھی شرکت کی۔انہوں نے دیامر رائٹرز فورم کی اس اہم کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں شرکاء نے حبیب جالب کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button