تعلیم

بلتستان سے مستقبل میں سائنسدان اور سکالر نکلیں گے، بریگیڈئیر احسان محمود کا پروفیسر احسان اللہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

سکردو(بیورو رپورٹ) برگیڈکمانڈر برگیڈئیر احسان محمود نے کہا ہے کہ بلتستان غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے یہاں سے آئندہ وقتوں میں بڑے سائنسدان اور سکالر نکلیں گے بلتستان کی زمین علم کے لحاظ سے بڑی زرخیز زمین ہے یہاں کے طلبہ میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں جب تک جدید علوم سے ہم آہنگ نہیں ہوں گے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا مشکل ہے پرنسپل ڈگری کالج سکردو پروفیسر احسان اللہ خان کی ملازمت سے سبکدوشی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان پر امن خطہ ہے یہاں کے طلبہ کو جدید علوم سے آراستہ ہونا ہوگا خطے کو مختلف چیلنجزدرپیش ہیں اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں دور حاضر کے عین مطابق اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا جب تک دور حاضر کے مطابق نہیں چلیں گے کامیابی ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان میں محمد حسن حسرت جیسے علم دوست انسان موجود ہیں ہمیں ایسے علم دوست لوگوں کی قدر کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ پروفیسر احسان اللہ بہترین استاد ہیں انہیں ملازمت سے سبکدوش ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں دریں اثناء برگیڈئیر احسان محمود نے سبکدوش ہونے والے پرنسپل پروفیسر احسان اللہ خان کو اپنی کتاب تحفے میں پیش کی اس سے قبل جب برگیڈئیر احسان محمود تقریر کر نے کیلئے سٹیج پر آئے تو شرکاء نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا احسان محمود نے اپنی نظم کے ذریعے محفل کو گرما دیا اور علم واد ب سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہاہے کہ پروفیسر احسان اللہ خان بہترین انسان ہیں طالب علمی کے زمانے میں وہ بڑے لڑا کو تھے بعد میں انہوں نے لڑائی جھگڑے سے اجتناب کرنا شروع کیا وہ بہادر نڈر تھے لیکن جب کوئی کمزور آدمی ان کے پاس آتا تھا تو وہ پیچھے ہٹ جاتے تھے ڈگری کالج سکردو میں پروفیسر احسان اللہ خان کی سبکدوشی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی قدر قیمت کے ذریعے ہم معاشرے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتے ہیں جب تک اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کریں گے معاشرتی ترقی ممکن نہیں ہے ڈائریکٹر کالجز میر احمد خان نے کہا کہ پروفیسر احسان اللہ خان کی سبکدوشی کے موقع پر خوشی بھی ہورہی ہے اور ساتھ ہی ملال بھی ہے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن(ر) سکندر علی نے کہاکہ پروفیسر احسان اللہ میرے رشتہ دار ہیں اس لئے میں ان کی تعریف کرنا مناسب نہیں سمجھتا سب جانتے ہیں کہ پروفیسر احسان اللہ ایک درویش صفت انسان ہیں کمشنر بلتستان محمد شگری نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی معروف محقیق ، دانشور پروفیسر حسن حسر ت نے کہا کہ پروفیسر احسان اللہ خان کی سبکدوشی کے بعد ڈگری کالج ایک بہتر ین منظم اور استاد سے محروم ہو گیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button