متفرق

گلگت سٹی پارک کو جدید بنانے کے لئے کام جاری ہے، مزید سہولیات فراہم کئے جائیں گے، چیف سیکریٹری

گلگت(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سیرو تفریح کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس مقصدکیلئے تمام ضلاع میں موجودسٹی پارکوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کیلئے سیروتفریح کے مواقع مل سکیں گلگت خطے کا دارلخلافہ ہونے سے یہا ں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں جن کیلئے سیرو تفریح کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں صوبائی حکومت نے گلگت شہر کی مجموعی خوبصورتی کیلئے عملی اقدامت کو تیز کردیا ہے اور اس سلسلے میں گلگت سٹی پارک کو جدید انداز میں بنانے کیلئے کام جاری ہے گلگت سٹی پارک کو خوبصورت بنانے کیلئے محکمہ بلدیات کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے اس مقصد کیلئے بلدیہ گلگت کو فنڈز فراہم کرینگے اور سٹی پارک میں کھیلوں کے سہولیات کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیئے جائینگے۔کرکٹ ۔فٹبال باسکٹ بال جیسے کھیلوں کے فروغ کیلئے سٹی پارک میں موجود کھیلوں کے گراونڈز کو اپ گریڈ کرکے الگ الگ ایونیو بھی بنایئے جاینگے سٹی پارک کے اندر عوام کی دلچسپی کے تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرینگے۔ پارک کو جدید خطوط پہ استوار کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے ایک اچھا ماحول فراہم کرے کیلئے صوبائی حکومت پھر پور کوشش کرے گی۔

ان خیالات اظہار انہوں نے سٹی پارک دورے کے موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان اورقائیم مقام ڈپٹی کمشنر محمد وقاص رانا کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پہ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مندانہ اقدامات فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے اور ہم عوام کو تمام ضروری سہولیات و ضروریات کے فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے تاکہ صحت مندانہ اور کھیلوں کے سرگرمیوں سے معاشرے پہ مثبت اثرات مرتب ہو سکے ۔سٹی پارک میں جاری مرمتی اور تزین وآرائش کے ترقیاتی کام کو تسلی بخش قرار دی اور بر قت کام کو مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔بعد ازاں چیف سیکریٹر ی کے دورہ سٹی پارک کے موقع پہ سیکریٹری بلدیات آصف اللہ خان نے سٹی پارک میں جاری مرمتی کام اور تزئین و آرائش کیلئے جاری اقدامات کے سلسلے میں بریفنگ دی۔ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گلگت و قایم مقام ڈپٹی کمشنر محمدوقاص بھی تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button