معیشت

خپلو میں سلائی کڑھائی کی تربیت حاصل کرنے والی طالبات میں سلائی مشین اورقرآن پاک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد

گانچھے (اے آر رینگ چن ) پاکستان بیت المال وکیشنل سنٹر خپلو میں ٹرینگ مکمل کرنے والی طالبات میں قرآن مجید اور پوزیشن ہولڈرزمیں سلائی مشین تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رکن صوبائی اسمبلی غلام حسین ، AKRSP گانچھے کے ایریا منیجر ڈاکٹر ثناء اللہ ، ماہر تعلیم ماسٹر محمد سلیم و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر غلام حسین نے کہا کہ ہنر مند انسان کبھی روزگار کے لئے پریشان نہیں ہوتے اور باعزت طریقے سے حلال کی کمائی حاصل کرتے ہیں ۔ اور قوموں کی ترقی میں تعلیم اور ہنر سے بڑھ کر کوئی شے اہم نہیں ۔ انھوں نے سلائی کڑھائی کی کورس مکمل کرنے والی خواتین کو مبارک بادد یا اور خپلو بالا میں بھی بہت جلد ایک سلائی کڑھائی مرکز کھولنے کا اعلان کیا اور موجودہ وکیشنل سکول کو عمارت کی فراہمی کا یقین دہانی بھی کیا

ڈاکٹر ثناء اللہ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ AKRSP نوجوانوں کی کو تعلیم اور ہنر دینے میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ پاکستان بیت المال کی سکول ہذا میں بھی سلائی کڑاھائی کی مشین اور دیگر ضرروی اشیاء بھی AKRSP نے فراہم کیا ہیں ۔ اور آئندہ بھی ہم اپنے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button