چلاس(ایس ایچ غوری سے)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دیامر کا مین شاہراہ قراقرم پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن دو روز میں تقریبا دولاکھ سے زائد رقم جرمانہ۔اس حوالے سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر دیامر ابوبکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوپنڈی سے گلگت اور گلگت سے راولپنڈی جانے والی بڑی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کاغذات کی عدم دستیابی کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اب تک دولاکھ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کی جاچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام ٹرانسپوٹروں کو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد نئے کرائے نامے جاری کیا ہے لیکن اکثر ٹرانسپوٹر کمپنیاں عمل نہیں کررہی ہے جس پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دیامر میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام گاڑی مالکان کو سختی سے ہدایات دی ہے کہ وہ فوری طور اپنی ذاتی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرادیں جو کہ ایک قانونی عمل ہے اگر کوئی فرد اس پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button