گلگت (عبدالرحمن بخاری) دونوں دوست ملکوں کے درمیان سرحد چار ماہ کی بندش کے بعد کھولی جاے گی۔ پاک چین سرحد برف باری کے باعث بند کی گئی تھی۔ یکم اپریل سے سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کھولی جاے گی۔ پاک چین سرحد دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی معاھدے کے تحت ہرسال چار ماہ کے لیے بند کی جاتی ھے۔
ذرائع کے مطابق اس سال اب تک 400 سے زائد افراد نے بارڈر پاس کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے باشندوں کو چین کے کچھ علاقوں تک جانے کے لئے ویزا کی نہیں بلکہ بارڈر پاس کی ضرورت ہوتی ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔