تعلیم

گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز گلگت میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد

گلگت ( پ ر) تعلیمی مقا صد کے حصول کے لئے طلباء کی مخفی صلاحیتوں اور فن کو جِلا بخشنا نا گُزیر ہے۔ آج کالج کے ہونہار طلباء نے ثابت کیا کہ یہ کسی بھی مقابلے میں جیتنے کی بھر پورصلاحیت رکھتے ہیں۔ میں غیر معمولی اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر کالج کے پرنسپل، انتظامیہ، فیکلٹی اور طلباء کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔یہ کلمات ڈائریکٹر ایجوکیش (کالجز) گلگت بلتستان پروفیسر میر احمد خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ، گلگت میں منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب سے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہے۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کے مسائل کے حل کے لئے بر وقت اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ان سے قبل کالج کے پرنسپل پروفیسر اشرف ملک نے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیش (کالجز) گلگت بلتستان پروفیسر میر احمد خان کی خدمت میں چند گزارشات بھی پیش کئے اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج بنیادی انسانی ضروریات سے یکسر محروم ہے جس سے طلباء بے پناہ مسائل کا شکار ہیں اور مجمو عی طور پر نظامِ تعلیم بُری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

000

تقریب میں پروفیسر اشتیاق احمد یاد اور پروفیسر محمد رفیع نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور ہم نصابی سر گرمیوں کے مقاصد اور اہمیت و افادیت پر تفصیل سے بات کی۔طلباء نے جن شعبہ جات میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ان میں حُسنِ قر ات، نعتﷺ، تقریر (اردو، انگریزی)، مصوری، مضمون نویسی، ملی نغمے، روایتی گیت و رقص، شاعری وغیرہ شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر ایجوکیش (کالجز) اور پرنسپل نے اپنے دستِ مبارک سے جیتنے والے طلباء میں کیش پرائزز تقسیم کیے۔پرو فیسر اویس احمد نے تقریب کے آخر میں مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button