حادثات

شینبر چھلت نگر میں‌ٹریکٹر ٹرالی حادثہ، 27 سالہ نوجوان ڈرائیور جان بحق ہوگیا

نگر ( بیورو رپورٹ) گپہ ویلی روڑشینبر چھلت سے واپس آتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹرڈرائیور صابر حسین ولد خدایار جن کا تعلق خدا آباد چھلت سے ہے جان بحق ہو گئے ہیں ۔ زرایع کے مطابق حادثہ اترائی میں بریک فیل ہو کر ٹریکٹر ٹرالی قابو میں نہ آنے کے سبب پیش آیا ۔حادثہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضا کار نوجوان جائے حادثہ روانہ ہو گئے۔ زخمی ڈرائیور کو RHCچھلت پہنچا دیا گیا ۔ آخری اطلاع تک ٹریکٹر ڈرائیور صابر حسین کی میت غسل تکفین کے بعد تدفین کے لئے تیار کی جارہی ہے ۔ مرحوم کی عمر ستائیس برس جبکہ بزرگ والدین کے ساتھ مرحوم کی کئی بہنیں اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں۔ علاقے میں حادثے کے سبب اچانک سوگ کی فضاء قائم ہو گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button