تعلیم

کرونی پبلک سکول چلاس میں سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب منعقد

چلاس(مجیب الرحمان)جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔اساتذہ اپنی تمام تر توانائیاں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر صرف کریں۔ دیامر کے تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے نئے تعلیمی سال کے لئے ایکشن پلان متعارف کروا دیا ہے۔اور نئے تعلیمی سال میں ایکشن پلان کے تحت ہی درس تدریس کا عمل جاری رکھا جائے گا۔تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے ماہر اساتذہ پر مشتمل ایوالویشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔جو تعلیمی اداروں میں بہتری کے لئے نگرانی اور سفارشات مرتب کرینگے۔جن پر فوری عملدرآمد کر کے تعلیمی اداروں کو مثالی درسگاہیں بنائینگے۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔کرونی پبلک سکول کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔مختصر عرصے میں میٹرک تک تعلیم کی فراہمی خوش آئند ہے۔سکول کی کارکردگی اور طلباء کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔سکول میں تعلیمی بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر ہدایت اللہ خان نے کرونی پبلک سکول کی سالانہ نتائج کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

20160320_113553

تقریب سے ممبر ایوالویشن کمیٹی خیرالناس نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی معیار میں بہتری سمیت جدید تعلیم کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔پرنسپل کرونی پبلک سکول غفار خان نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سکول کا مجموعی نتیجہ تقریباً پچانوے فیصد رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہدایت اللہ خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لئے دس ہزار روپے انعام سکول پرنسپل کے حوالے کیا ۔بعد ازاں نمایاں کارکردگی والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button