صحت

گلگت بلتستان میں بیت المال کے تعاون سے تھیلیسمیا سنٹر بنانے کے لئےاقدامات اُٹھائیں گے ، گورنر میر غضنفر علیخان

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستا ن میر غضنفر علی خان نے ممبرگلگت بلتستان قانون سا زاسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کے ہمرا ہ اسلام آباد میں قائم پاکستان تھیلیسمیا سنٹر کا دورہ کیا جہاں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیریسٹر عابد وحید شیخ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سنٹر کے تمام شعبوں کا دورہ کروایا ۔
گورنر گلگت بلتستان اور رانی عتیقہ غضنفر نے اس موقع پر رتھیلیسمیا وارڈ میں زیر علاج بچوں سے ان کی خیریت بھی دریافت کی ۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے اس وقع پر گورنر گلگت بلتستان کو کہا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت ملک بھر کے غریب تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیئے امید کی ایک کرن ہے اور ایک سال کے دوران 500کے قریب غریب مریضوں کو بالکل مفت طبی سہولیا ت فراہم کی جا چکی ہیں ۔گورنر گلگت بلتستان کو ان تمام اقدامات سے آگاہ کیا گیا جن کی بدولت پاکستان کے غریب اور محروم افراد کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے تھیلیسمیا سنٹر میں غریب مریضوں اور بچوں کو طبی ماہرین کی نگرانی میں جدید ترین سہولیات کی فراہم کرنے پر پاکستان بیت المال کے اقدامات کی تعریف کی ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غریب اور محروم طبقات کی بحالی کے لیئے موجودہ حکومت پاکستان بیت المال جیسے ملک گیر اداروں کے پلیٹ فارم سے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور گلگت بلتستان میں بیت المال کے زیل تھلیسمیا سنٹر بنانے کے لیئے اقدامات کرینگے ۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بیریسٹر عابد وحید شیخ کی باصلاحیت قیادت میں آج پاکستان بیت المال ملک کے غریبوں کے لیئے خوشی اور مسرت کا باعث بن گی ہے جس کے لیئے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button