کیریئر

محمد ظہور کی ترقی، نادرا آفس چلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن گئے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محمد ظہور کو نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔محمد ظہور نے 1976رجسٹریشن آفس دیامر میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا انہوں نے گلگت بلتستان کے مختلف سٹیشنوں میں خدمات سرانجام دی بعد ازاں نادرا کے قیام کے بعد رجسٹریشن آفس کے ملازمین کو نادرا کے ساتھ ضم کردیا گیا ۔محمد ظہورنے نادرا میں بحثیت سینئر آفیسر کام کرتے رہے جس کے بعد انہیں گریڈ 17میں ترقی دی گئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دیامر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے دیامر کے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے محمد ظہور کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ بحثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہتر انداز میں خدمات سرانجام دینگے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button