تعلیم

پرنسپلز فوری طور پر کالجز میں وینٹر کیمپ اور اسپیشل کلاسسز کے اجراء کو یقینی بنائیں۔ سیکریڑی تعلیم گلگت بلتستان

گلگت ( پریس ریلیز ) سیکریڑی تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ صاحب کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے گورنمنٹ کالجز کے پرنسپلز کا ایک اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں کالجز کے تمام پرنسپلز سمیت نظامتِ تعلیم (کالجز) کے انتظامی عملے نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام کالجز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کالجز کے تمام پرنسپلز نے پاور پوائینٹ پریزنٹیشن کے ذریعے اپنے اپنے کالجز کی کارکردگی پیش کی۔ سیکریڑی تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ صاحب نے جن اہم امور پر سب سے زیادہ زور دیا اُن میں تمام کالجز میں نصاب کی بروقت اور احسن طریقے سے تکمیل اور طلباء کی اعلیٰ خطوط پر تربیت فراہم کرنے کے لئے وینٹر کیمپ اور سپیشل کلاسسزکے اجراء کا فیصلہ کیا گیا۔تمام پرنسپلز کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے کالجز میں وینٹر کیمپ اور سپیشل کلاسسز کے اجراء کو یقینی بنائیں۔

سیکریڑی تعلیم نے اس موقع پر پرنسپلز پر زور دیا کہ وہ کالجز میں معیارِ تعلیم کی شرح کو اعلیٰ اور عصری خطوط پر پروان چڑھانے اور سالانہ نتائج کی شرح کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں اور تمام تر توانائیں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کالجز کے بجٹ کے صحیح اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے اور اسے طلباء کے زیادہ سے زیادہ مفاد پر خرچ کرنے پر بھی زور دیا۔ سیکریٹری تعلیم نے کالجز میں ہم نصابی سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی زور دیا۔انہوں نے کالجز کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے وائس پرنسپلز کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں لانے کے لئے احکامات بھی جاری کیے۔ کالجز کے پرنسپلز نے سیکریٹری تعلیم کی ہدایات اور رہنمائی کے مطابق منصوبہ بندی کرنے اور بروقت عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button