صحت

چھموگڑھ گلگت میں تپ دق کے مرض سے متعلق شعور کی بیداری کے لئےسیمینار کا انعقاد

گلگت ( پ ر) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے پراجیکٹ سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم سٹرننگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام چھموگڑھ میں ٹی بی کے حوالے سے آگاہی سینمار منعقد ہو ئی ۔ سیمینمار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائیزر برائے وزیر اعلیٰ فاروق میر نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو اُن کے بنیادی حقوق صحت، پانی اور بجلی بہم پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آتے ہی عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ صحت عوام کی بنیادی حق ہے حکومت عوام کے بنیادی حق کو عوام کے دہلیز تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آغا خان ہیلتھ سروس کی کاوششیں قابل تعریف سے گلگت بلتستان میں عوام کو صحت اور مختلف بیماریوں کے خلاف عوام کو آگاہی اور شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آغاخان ہیلتھ سروس محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ساتھ تعاون کر کے علاقے سے صحت کے فقدان کو ختم کرنے میں کوشاں ہے۔سینمار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم الدین مینجر ٹی بی کنٹرول پروگرام نے کہا کہ 24مارچ کو ٹی بی سے آگاہی کا دن مناتے ہیں۔ ان دن ہم عہد کرنا ہے کہ ٹی بی کے خاتمے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ چھموگڑھ میں ٹی بی کی بیماری سے زیادہ ہے۔اس لئے اس علاقے کو ترجیح دی ہے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ ٹی بی کی بیماری قابل علاج ہے۔ 6ماہ کورس کے بعداس بیماری سے مکمل طور پر چھٹکارہ پا سکتا ہے۔ یہ خالدانی بیماری ہے یہ بیماری ایک فرد سے دیگر افراد میں پھیلتی ہے۔اب اس علاج کا حل کو ئی مشکل نہیں ہے چمھوگڑھ کے لوگ اپنے قریب جلال آباد میں اپنے بیماری کا چیک کرسکتے ہیں۔

آغا خان ہیلتھ سروس کے پراجیکٹ سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم سنٹریننگ کے مینجر فیاض کریم نے خطاب کرے ہوئے کہا کہ بیماریوں سے پہلے حفاظتی اقدامات بہت ضروری ہے ۔ انسان اپنے ماحول کو صاف رکھ کراپنے اپنا کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انسانی جسم کو صاف رکھنے سے تمام موزی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

سینمار میں آغاخان ہیلتھ سروس کے ڈاکٹر نسرین نے ملیٹی میڈیا کے ذریعے عوام کو ٹی بی کے بارے میں اور ان سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیا۔ اس موقع پر آغاخان ہیلتھ سروس کے ماہرین نے 50سے زاید خواتین کی مختلف بیماریوں کے سکریننگ بھی کی ۔ چھموگڑھ کے عوام نے آغاخان ہیلتھ سروس کے کاوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ٹی بی مہم میں عوام کو اس موزی بیماری کے بارے میں آگاہی ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button