کیریئر

شگرمیں محکمہ تعمیرات عامہ کے درجنوں ملازمین کو کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے

شگر(عابد شگری)محکمہ تعمیرات عامہ کے درجنوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال محکمہ کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے چھان بین کے بعد چھ ماہ کا تنخواہ یکمشت ملنے کے بعد گذشتہ چھ ماہ سے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملا۔تنخواہوں کی عدم وصولی کی وجہ سے ان ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہوئی ہیں ۔ جبکہ فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بچوں کو تعلیمی اداروں سے نکالا جارہا ہے۔ان ملازمین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ فوری طور ان کے بند تنخواہوں کو ریلیز کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button