معیشت

ٹرانسپورٹرز شتر بے مہار بن گئے، ضلع دیامر میں کرایہ نامہ پر عملدرآمد کون کروائے گا؟

چلاس(مجیب الرحمان)پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی کرایوں میں کمی کے حکومتی حکمنامے پر عملدراآمد کرانے میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ،ٹرانسپورٹرز شتر بے مہار ہوگئے اور غریب مسافروں سے مہنگے کرائے لینے میں مشغول کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ،تفصیلات کے مطابق چلاس شہر میں کرایوں میں کمی کا اطلاق ابھی تک نہیں کیا جا سکا۔تمام نالہ جات کے کرائے مزید بھی بڑھا دئے گئے ہیں۔ٹیکسی کرایوں میں بھی کمی کا کسی کو خیال تک نہیں آیا۔ٹیکسی مالکان بھی منہ مانگے کرایے وصول کرنے میں مگن ہیں۔چلاس بازار سے اڈے تک آدھے کلومیٹر سے بھی کم مسافت دس روپے فی سواری کے بجائے بیس روپے فی سواری وصول کئے جا رہے ہیں نہ ہی اسی روٹ پر کوئی پبلک ٹرانسپورٹ مختص کی جا سکی ہے۔ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔مسافروں اور شہریوں نے میڈیا سروے میں بتایا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔جبکہ دیامر میں کوئی کمی نہیں کروائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے فوری طور پر نوٹس لیکر کرایوں میں کمی کے اپنے حکمنامے پر عملدرآمد کروائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button