سیاست

قانون ساز اسمبلی میں ضلع ہنزہ کی منتخب نمائندگی نہیں، نمائندگی کے بغیر کونسل انتخابات کروائے گئے تو عدالت جائیں گے، فداکریم، رہنما پیپلزپارٹی

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے سابق صدر اور سینئر رہنما نمبردار فد اکریم نے کہا کہ جب تک گلگت بلتستان اسمبلی میں براہ راست نمائندگی کے لئے حلقہ 6میں ضمنی انتخابات نہیں کر ائے جاتے، گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات نہیں ہو سکتے ہیں، کیونکہ گلگت بلتستان اسمبلی میں اس وقت ضلع ہنزہ GBLA6کا کوئی منتخب نمائندہ نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہنزہ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سکوک روا رکھا گیا ہے، اور اسی وجہ سے عوام مسائل میں گھرے ہیں۔ سابقہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کونسل میں ہنزہ کا کوئی نمائندہ نہیں تھا اب جبکہ اس وقت گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ عوامی نمائندہ سیٹ پر موجود نہیں ہے تو کیسے کونسل کے انتخابات کر ائے جارہے ہیں؟

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ6میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرکے انتخابات کا عمل مکمل کر لیا جائے تاکہ اسمبلی میں ہنزہ کا منتخب نمائندہ موجود ہو، اور اس کے بعد ہی کونسل کے انتخابات کر وائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق دور اقتدار میں جب ہنزہ اور نگر مشترکہ طور پر ضلع بنے تھے، اس وقت بھی علاقے کو کونسل میں نظرانداز کیا گیا تھا اور اب بھی ایک ضلعے کو یکسر نظرانداز کر کے کونسل کے انتخابات کی کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضمنی انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے دباو میں اکر کونسل کے انتخابات کر ائے گئے تو مجبوراً انہیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر نمبردار فد اکریم نے ہنزہ میں بجلی کی سنگین بحران پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے عوام کواس وقت اندھیر ے میں گزرا کر رہے ہین جبکہ گلگت بلتستان حکومت اور علاقے سے تعلق رکھنے والے گورنر اور ان کے اہلیہ رانی عتیقہ غضنفر علی خان پاکستان کے مختلف صوبوں میں سیر و تفریح میں مصروف ہے جبکہ علاقے کے عوام24گھنٹے گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ہنزہ کے لئے حسن آباد نالہ دو میگا واٹ جبکہ اور مایون شناکی میں پانچ سو کلوواٹ بجلی کے منصوبے رکھے جن کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے مگر محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے حکام کی جانب سے بار ہا مطالبات اور احکامات جاری کرنے کے لئے عوام سے وعدے کئے مگر ا ن منصوبوں پر سٹارٹ آرڈر دینے سے قاصر ہے جو کہ عوام ہنزہ کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کاموں پر بروقت کام شروع کروانے کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر عوام کا سمندر شاہراہ قراقرم پر نکل آئینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button