تعلیم

چلاس، سوسائٹی فار ایجوکیشنل اینڈ سکلز اویرونیس کی جانب سے آگاہی تقریب کا انعقاد

چلاس(بیوروچیف)سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ سکل اوئیرنیس کی جانب سے شعوری تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی طاہر شاہ ایڈوکیٹ تھے۔تقریب سے خطاب میں طاہر شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ سوسائٹی فار سکل اوئیرنیس کا قیام خوش آئند ہے۔معاشرے میں تعلیم و ہنر سے متعلق آگاہی کی فراہمی سے عوام خوشحال ہونگے۔اور باوقار روزگار اور ہنر کے ذریعے خوشحال زندگی گزارنے کے قابل ہونگے اور معاشرہ ترقی یافتہ اور مہذب بن جائیگا۔ہم سب کو ملکر اس خطے کی محرومیوں کا ازالہ علم و ہنر سے ہی کرنا ہے۔رکن سیسا عبدالستار نے کہا کہ دیامر میں سب سے زیادہ تعلیم اور سکل ڈویلپ کرنے کی ضرورت ہے۔چئیر مین سیسا محمد جابر نے کہا کہ سیسا علاقے میں تعلیم اور ہنر کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔تقریب سے جنرل سیکرٹری ابوبکر،رکن عبدالوکیل ابرارالحق،اظہار،محفوظ اللہ،یاسر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور شرکاء کو تعلیم اور ہنر مندی سے متعلق شعور و آگہی فراہم کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button