ثقافت

گلگت میں جشنِ بہاران میلہ شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ

گلگت (ریا ض علی)جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول گلگت میں شاندار انداز میں منایا جائے گا ۔ جس کے لئے تمام وسائل کو بروائے کار لایا جائے گا۔ جش بہاراں سپورٹس فیسٹول کے ھوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی جس میں ڈئریکٹر سپورٹس بورڈ ، اے ڈی ٹوریزم گلگت ،تحصیلدار ایل آر گلگت اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گلگت اور ضلع گلگت کے تمام سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدورنے شرکت کی ۔جس میں فٹ بال ،ہاکی ،کرکٹ ، باسکٹ بال ،والی بال ،شوٹنک والی بال پولو کھیل اور کلچرل شو کے انعقاد پر تفصیلی غور و خوص کی گئی اور تمام ایسوسی ایشن کے صدور کے مشاورت سے حتمی شکل دیا گیا ۔جس میں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول پانچ اپریل سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا اور 20 اپریل کو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گا اور پولوٹورنامنٹ 21 اپریل سے شروع کیاجائے گا ۔پولو ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لینگے اور پولو فائنل میچ کے بعد کلچر شو منعقد ہوگا اور تمام فنکار اپنا فن کا مظاہرہ کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button