معیشت

شگر ٹاون منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

شگر(عابد شگری)ڈپٹی کمشنر شگر فہد ممتاز اور ایس پی شگر عبدالرحیم نے شگر ٹاؤن منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور مرکنجہ ایل او کا دورہ کیا جہاں چیئرمیں ایل ایس او و صدر ٹی ایم ایس حاجی وزیر فدا علی نے مہمانوں کو ادارے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ایس کا قیام سال 2000میں شگر فورٹ کی بحالی کیساتھ عمل میں لایا گیا اور اس ادارے نے اب تک شگر میں کئی ترقیاتی منصبوبے پایا تکمیل تک پہنچایا ۔جس میں سے ایبروزی ہائیر سکینڈری سکول شگر قابل ذکر ہیں جوکہ شگر میں اس وقت سب سے ٹاپ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ہیں اسے اٹالین حکومت کی تعاؤں سے بنایا گیا۔جبکہ شگر کا پرانہ بازاراور چار گاؤں کے گلیوں کو پختہ بنایا۔ اور ان میں خواتین کیلئے واشنگ سپیس ،مرد و خواتین کیلئے باتھ رومز تعمیر کرایا۔اس ادارے نے اے کے سی ایس پی کی تعاؤن سے ایک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کرایا جس سے دو گاؤں کیلئے پینے کی صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔ایجوکیشن ،ہیلتھ اور سینٹیشن ہماری اولین ترجیح ہیں جس کیلئے اس ادارے کا دو یونین کونسل میں گراں قدر خدمات ہیں ۔ ادارے کے پاس اس وقت ایک مکمل سامان سے آراستہ ایمبولینس کے علاوہ الٹراساؤنڈ مشین بھی موجود ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2011میں واسپ نامی اداے کیساتھ ملکر صاف پانی کا ایک منصوبہ مکمل کیا۔جس سے چھ سو گھرانہ مستفید ہورہے ہیں۔جبکہ ایل ایس او مرکنجہ کا قیام دو سال پہلے عمل میں لایا گیا ہے۔اس کی قیام کے بعد سے مختلف پراجیکٹ پر کام جاری ہے بعض تکمیل ہوچکا ہے۔جس میں سینکھور اور دسکور میں لنک روڈ کا قیام،تھلے لاء ٹریک روٹ ،نوجوانوں کیلئے ای مارکیٹنگ کی تربیت اور بزنس ٹریننگ شامل ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button