معیشت

ضلع ہنزہ کے مرکزی علاقے حیدرآباد اور علی آباد کو ملانے والی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ حید ر آباد تا علی آبادلنک روڈ خستہ حالی کا شکار 20منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہورہا ہے، ، خستہ حالی کے باعث ٹرانسپورٹروں کو بھی سخت پر یشانی کا سامناہے کئی بار محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر اور دیگر سیاسی نمائندوں کو کہنے کے باوجود کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماواعلی نمبردار مجید خان نے میڈیا کے ساتھ خصوصی میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حید ر آباد سے علی آباد کے لئے نکالی جانے والی ٹرک ابیل لنک روڈ کو تقریباً تیس سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا جس پر نہ کوئی مرمت کے لئے مزدور ہے اور نہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام دلچپی لے رہے ہیں جبکہ علاقے کے عوام نے کئی بار سابقہ سیاسی نمائندہ اور موجودہ نمائندہ جو کہ حال ہی میں گورنر کے عہدے پر فائز ہوا ہے کو بار ہا کہنے کے باوجود 10ہزار سے زائد آبادی کے عوام کو یکسر انداز کر رہے ہیں جبکہ دو؂؂سری جانب لنک روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام حیدر آباد ذہنی اذیادت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ نمائندے اور محکمہ تعمیرات کے حکام حید ر آباد کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیس سال قبل نکالی ہوئی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے جس میں نہ صرف ٹراسپورٹروں کے لئے مسلہ ہو ا ہے بلکہ حیدر آباد سے علی آباد پیدل چلنے والے عوام خصوصاً خواتین اور طلباء کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے جبکہ لنک روڈ خراب ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو بھی عوام سے اضافہ کرایہ وصول کرنے پر مجبورہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حافظ الرحمن اور چیف سکرٹری سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس ہزار سے زائد عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر لنک روڈ کی مرمت میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کرے تاکہ علاقے کے عوام کو سفری مشکلات میں کمی ہو سکے اس کے علاقے یہ لنک روڈ علی آباد تا کریم آباد کے لئے شاہراہ قراقرم کے علاقے متبادل روڈ ہے اس روڈ پر دو کالجوں کے ساتھ سرکاری و نجی سکولز بھی ہے طلباء کو سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ علاقے کے عوام اپ کو دعائیں دے سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button