صحت

گانچھے کی تینوں تحصیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازا جارہا ہے

 گانچھے (اے ،آر رینگ چن +محمد علی عالم) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق شاہ نے کہا ہے کہ پانچ کروڈ کی لاگت سے ضلع کے تمام ہسپتالو ں کی مرمت،آفس سیٹ اپ اور اس کے علاوہ باقی ضرورت کے سامان لائیں گے ایک کروڑ کا سامان پہنچ گیا ہے فیزیکل ورفیکیشن کر کے تمام ہسپتالوں میں دیا جائے گا جس کے لئے ٹیم بنائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ 15اپریل کے بعد ضلع کے تمام ہسپتالوں سے فری ادویات ملے گا رواں سال پچھلے سالوں کی نسبت دوائیاں دوگنا فراہم کی جائے گی بجٹ وہی ہے جس کے لئے حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ صحت گلگت بلتستان نے پرانے پالیسی تبدیل کر کے نئی پالیسی بنائی ہے انہوں نے کہا کہ نو مہلک بیماریوں کی روک تھا م کے لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر آگاہی مہم اورحفاظتی ویکسین لگا رہے ہیں جن ویکسین میں قیمتی اوویات شامل ہے عوام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہدایت پر عمل کریں اور ان کے ساتھ تعاون کریں حاملہ خواتین کو دوران حمل طاقتی فولاد کی دوائی مفت تقسیم کی جاتی ہے مگر بد قسمتی سے مفت ملنے کی ادویات کو ہمارے خواتین استعمال نہیں کرتی ہے اور یہی ادویات مارکیٹ سے پیسہ دے کر خریدتے ہیں ضلع بھر میں اس وقت 170لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 8لیڈی ہیلتھ سپر وائزر کام کر رہی ہے اور عوام کو گھر کے دہلیز پر بنیادی صحت کے سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیں ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلوڈاکٹر غلام حیدر نے کہاکہ پوری دنیامیں ہیلتھ ورکرز پروگرام کو سراہا جاتا ہے کیونکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے تعلیم گھر گھر جا کر دیتے ہیں اگر لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کریں اور عوام ان کی ہدایت پر عمل کریں تو ہسپتال ویراں ہوجائیں گے اور عوام ہر طرح کے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

 ضلع گانچھے کے تینوں تحصیلوں میں بہترین کارکردگی دیکھانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں سب ڈویژن مشہ بروم میں بہترین کارکردگی دیکھانے پر گاؤں غورسے کے لیڈی ہیلتھ ورکر زرینہ بتول کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے طرف سے اعزازی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا اس حوالے سے غورسے سول ڈسپنسری میں تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر غلام حیدر اعزازی مہمان صدر پریس کلب ذوہیر احمد اسدی جبکہ صدارت ڈی ایچ او ڈاکٹرصادق شاہ اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر صابر شاہ تھے اس موقع پر تحصیل لیڈی سپروائزرنیشنل پروگرام مشہ بروم باجی ناہید فاطمہ نے کہاکہ تما م لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے تحصیل لیول پر بہتر ین لیڈی ہیلتھ ورکر کا انتخاب انتہائی مشکل مرحلہ تھا کیونکہ ہر ایک حدود میں بہترین کام کر رہی ہے محکمہ صحت کا اچھی کام کرنے والوں میں اعزازی سرٹیفکیٹ سے ساتھ نقد انعامات دینے کا کام بہترین ہے کیونکہ اس سے باقی تمام میں بھی کام کرنے کی جذبہ پیدا ہوتی ہے ۔پروگرام کے آخر میں مہمانوں نے حسن کارکردگی دیکھانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرمیں سرٹیفیکٹ دی ۔

گانچھے ( خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گانچھے کے امیدوار غلام مہدی سپروائزر نے کہاہے کہ گانچھے کے تینوں حلقوں میں میرا الگ الگ سیاست ہے حلقہ ون میں مختلف سیاسی گروپ کو الیکشن کے دوران ن لیگ کے امیدوار ابراہیم ثنائی کے ساتھ الحاق کرنے میں میرااہم کردار ہے حلقہ ٹو میں نواز لیگ کے ساتھ ہوں اور حلقہ تین میں بہنوئی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے میراپیپلزپارٹی کے ساتھ وابستگی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکسین اور چیف انجینئر سے کوئی شکایت نہیں ہے مخالفین مجھ سے منسوب کر کے میرے خلاف من گھڑت ایس ایم ایس چلا کے مجھے بدنام کر رہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button