متفرق

پرائمری سکول کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

چلاس(سپیشل رپورٹر)پرائمری سکول تاکیہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے سکول کی فرنیچر جل کر خاکستر ہوگئی ،اور سکول کے متعدد کلاس رومز کو جزوی نقصان پہنچ گیا۔فائر بریگیڈ کو اطلاع ملتے ہی سٹیشن فائر آفیسر عنایت اللہ فائر بریگیڈ کا عملہ لیکر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فوراآگ پر قابو پاکر سکول کو مزید جلنے سے بچا لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیشن فائرآفیسر عنایت اللہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ چلاس میں ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button