متفرق

تپتی دھوپ میں ا سپیشل بچے وزیر علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی راہ تکتے رہ گئے

گلگت (فرمان کریم) تپتی دھوپ میں ا سپیشل بچے وزیر علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی راہ تکتے رہ گئے ۔کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی وزیراعلی ٰ تقریب میں تشریف نہ لائے تو صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیس میں قائم فزیکل سنٹر کا افتتاح کردیا۔ اسپیشل ایجوکیشن کمپلیس کے انتظامیہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتظار کرتے رہے جبکہ وزیرعلیٰ دن گیار ا بجے تک سوتے رہے بلا آخر صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے وزیر اعلیٰ کی جگہ پر تختی کی نقاب کشائی کی ۔ذرالع کے مطابق تقریب سے متعلق تمام ضروری امور سی ایم کے متعلقہ اسٹاف کے ذریعے طے پانے کے باوجود وزیراعلیٰ کے میڈیا آفیسر بھی اس تقریب سے لاعلم نکلے۔ا سپیشل ایجوکیشن کیمپلکس کے انتظامیہ نے اپنے تمام تر انتظامات بھی مکمل کر لیے تھے ا سپیشل معصوم بچے اور دیگر مہمانان سی ایم کے انتظار کرتے کرتے تھک گئے ۔جب وزیر علیٰ کے آنے کی امید ختم ہونے لگے تو انتظامیہ اسپیشل ایجوکیشن اپنا سا منہ بنا کر رہ گئے ۔اس دوران وزیر علی ٰ ہاوس سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس تقریب سے متعلق وزیر علیٰ کو معلوم ہی نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ سوتے رہ گئے صورتحال کو بانپتے ہوئے اس موقے پر وہاں موجود صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے وزیر علیٰ کے نام کی تختی کا نقاب کشائی کرتے ہوئے فزیکل سینٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقے پر تقریب میں موجود سپیشل بچوں کے والدین اور دیگر مہمانوں نے وزیرعلیٰ کی جانب سے اس اہم تقریب میں شرکت نہ کرنے پر اپنی حیرانی کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button