ثقافت

گلگت بلتستان میں سرکاری سطح پر ثقافتی ٹوپی ڈے منانے کا فیصلہ

گلگت (فرمان کریم) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے سال میں ایک مخصوص دن مقر ر کر کے حکومتی سطح پر گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی ڈے منانے کا اعلان کردیا ۔اسی دن گلگت بلتستان کے عوام کلچر کو زندہ رکھنے کیلے شانٹی کے ساتھ ٹوپی پہن کر گلگت بلتستان کا باشندہ ہونے کا ثبوت دینگے۔سندھ کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اس موقعے پر ثقافتی میلہ ہوگا۔جس میں کلچر کے حوالے سے میوزیکل پروگرام کا انعقاد کر کے بین الاقوامی سطح پر علاقے کا کلچر کو متعارف کرائینگے۔

اس دن کا انتخاب اسی مہنے کے اندر اندر کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد ثقافت سے محبت رکھنے والے افراد نے وزیر اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے خوش آئیند بھی قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button