ثقافت

ضلعی انتظامیہ ہنزہ جشن آزادی پاکستان منانے کے لئے تیار

ہنزہ( اجلال حسین) جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہنزہ میں سرکاری سطح پر تیاریاں مکمل قائم مقام ڈی سی ہنزہ کپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت جشن آزادی پاکستا ن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ہنزہ کے لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان شیریک ہو ئے اجلاس میں ضلع ہنزہ نگر جشن آزادی پاکستان نہایت جوش خروش کے ساتھ منایا کے لئے فیصلہ کیا اس دن کے مناسبت سے سرکاری سطح پر گورنمنٹ ڈگری کالج علی اباد میں پرچم کشائی کئی رسم منعقد ہو گی جس کے بعد یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ہنزہ بھر کے سرکاری سکولوں کے درمیان تقریر، ملی نغموں کے مقابلے بھی کرا ئے جائیگے اجلاس میں کہا گیا کہ 14اگست الصبح ضلع بھر کے عبادت گاہوں پر ملک کے سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگے جا ئے گے۔جبکہ ہنزہ میں مرکزی تقریب گورنمٹ ڈگری کالج علی آباد میں منعقد ہو گی جس میں ہنزہ پولیس کے چاق چوبند دستے اور پائپ بینڈ سبز ہلالی پرچم کو سلامی دینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button