سیاست

گلگت بلتستان کونسل میں نشست کےحصول کے لئے گانچھے کے چھ لیگی رہنماوں نے گلگت میں ڈیرے ڈال دئیے

خپلو (اے آر رینگ چن ) جی بی کونسل کی نشست کی حصول کے کئے ضلع گانچھے کے چھ لیگی رہنماوٗں نے گلگت میں ڈیرے جما لئے ۔مسلم لیگ گانچھے کے صدر سلطان علیخان سمیت حاجی محمد اقبال ، ایڈوکیٹ مقبول احمد ، مولانہ محمد صدیق ، سیٹھ حسین ،اور ایڈوکیٹ آصف نے کونسل میں نمائندگی کے لئے مسلم لیگ کی ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشیش تیز کر دیا ۔ تمام امیدواروں نے پاڑٹی کی اعلیٰ قیادت تک رسائی اور اعتماد کی حصول کے لئے اپنی اپنی چینل استعمال کرتے ہوئے رات دن مصروف ہو گئے ۔ ضلع میں تمام رہنماؤں کے سپوٹرز پرُ امید ہیں کہ جی بی کونسل میں ان کے لیڈر کو نمائندگی ملیں گے تاہم نظریاتی لیگیوں کا کہنا ہے کہ پاڑٹی کے لئے خدمات اور پارٹی کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے جس کوبھی پارٹی کا ٹکٹ دیں انھیں قبول ہیں تاہم اگر ضلع گانچھے کو نظر انداز کر کے جی بی کونسل میں نمائندگی نہ دیا تو ضلع کے ساتھ ذیادتی ہوگی ۔ کونسل میں نمائندگی ضلع گانچھے کا حق ہے اور ضلع گانچھے کے پانچ رکن اسمبلی اس وقت جی بی اسمبلی میں موجود ہیں الیکشن میں ضلع گانچھے کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدواروں کو کامیاب کرکے گانچھے والوں نے ثابت کیا کہ ضلع گانچھے مسلم لیگ کا قلعہ ہے ۔ اب پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی باری ہے کہ وہ ضلع گانچھے کو کونسل میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ ضلع کے مسائل کو حل کریں تاکہ عوام کا الیکشن کے دنوں کا انتخاب ٹھیک ثابت ہو سکیں اور ضلع میں تبدیلیا ں نظر آئیں ۔ اور پارٹی کو آئندہ بھی ضلع میں مزید کامیابیاں ملیں ۔ لیگی کارکنوں نے مزید کہا کہ انھیں اپنی پارٹی قیادت سے اُمید ہیں کہ وہ ضلع گانچھے کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ جی بی کونسل کے بارئے میں احسن فیصلہ کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button