گلگت بلتستان

انتظامیہ کے پاس بحالی کے لئے وسائل نہیں ہیں، ضلع نگر میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں، حاجی رضوان علی رکن اسمبلی

نگر ( ریا ض علی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و رکن اسمبلی حاجی رضو ان علی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔حالیہ بارشوں نے جہاں دیگر علاقوں میں تباہی مچائی ہے وہاں ڈسٹرکٹ نگربھی بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔صوبائی حکومت فوری طور پر بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں کا سروے کریں اور متاثرین کے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔

پامیر ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حاجی رضوان علی نے کہا کہ نگر خاص ،ہوپر،ہسپر، ر، بڈالس ، چھپروٹ ، پھکر ، میاچھراور دیگر علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔نگرڈسٹرکٹ میں ہونے والی نقصانات کے بعد بحالی کا کام عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کردیا ہے۔انتظامیہ کو صوبائی حکومت نے اتنی وسائل نہیں دی ہے کہ وہ جلد از جلد رابطہ سٹرکوں کو بحال کر سکے۔ لہذا صوبائی حکومت نگر کے اندر ہونے والی نقصانات کی ازالے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور جی بی ڈی ایم اے کو مذکورہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں حصہ لیں۔ عوام مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ بحالی کا کام جلد ازجلد مکمل ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے پورے گلگت بلتستان میں تباہی مچائی ہے ایسے میں حکومت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن حکومت بحالی کے کاموں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ ،حکومت کو بارش سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی کے لیے دن رات کام کرنے کی ضرورت ہے ،بلخصوص ان علاقوں پر توجہ دیا جائے جس کا زمینی رابطہ متقطع ہوا ہے جن میں نگرخاص ،ہوپر ،ہسپر سمیت گلگت بلتستان کے دیگر علاقے شامل ہے ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ ہسپر کے عوام جن کے پاس روڈ کے علاوہ کوئی بھی زریعے رابطہ نہیں انکا کوئی خبر نہیں لہذا ہیلی کاپٹرکے زریعے عوام کے لئے امداد مہیا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات کا سروے کریں اور امدادی پیکج کا اعلان کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button