صحت

گوجال: خیبر سے مسگر تک کے عوام کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوست: محکمہ صحت کے زیرِ انتظام چلنے والی سوست سول ڈسپنسری اور مقامی ہیلتھ اینڈ ویلفیر کمیٹی نے مشترکہ طور پر ضلع ہنزہ کے علاقے بالائی گوجال کے گاوں خیبر سے مسگر تک کے عوام کے لئے ایک مفت طبی معائنہ کیمپ منعقد کیا۔ اس کیمپ کے دوران عوام کو امراض کی تشخیص اور بنیادی سکریننگ کی سہولیات مہیا کی گئیں، اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران سول ہسپتال گلمت  میں تعینات ڈاکٹرز اور سوست میں تعینات سٹاف نے تقریبا 230 مریضوں کا معائنہ کیا۔

سول ڈسپنسری سوست کے انچارج حسین اللہ نے پامیر ٹائمز کو بتایا کہ کیمپ سے مستفید ہونےوالے زیادہ تر مریضوں کو بلند فشار خون (بلڈ پریشر) کا مسلہ درپیش ہے، جبکہ بڑی عمر کے افراد ہڈی اور جوڑ کی تکالیف میں مبتلا ہیں۔ جبکہ بہت سارے افراد دانتوں کے امراض سے متاثر ہیں، جن کا علاج بھی کیا گیا۔

کیمپ کے دوران مریضوں کے لئے صحت سے متعلق آگاہی کی ایک نشست بھی منعقد کی گئی، جس میں مختلف احتیاطی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے سوست اور مضافات میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ جبکہ کیمپ سے مستفید ہونے والے عوام نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button