متفرق

کوہستان کے علاقے چوچنگ میں زمینی تودہ گرنے سے شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بلاک ہوگیا

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان کے مقام پر پہاڑی تودہ ایک بار پھر شاہراہ قراقرم پر آگرا،جس سے داسو سے پانچ کلومیٹر دور چوچنگ کے مقام پربین الاقوامی شاہراہ ٹریفک کیلئے بلاک ہوگئی ہے ، گزشتہ روز کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کی سرتوڑ کوشش سے ستر کلومیٹر روڈ کا ایک حصہ لوٹر سے کیال تک کھل گیا تھا مگر بدقسمتی سے جمعرات کی صبح چوچنگ کوہستان کے مقام پرایک دیوقامت پہاڑ اپنی جگہ سے ہل کر شاہراہ پر آبیٹھا ہے جس سے سڑک بلاک اور مسافروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔دوسری طرف گلگت بلتستان سے لیکر کوہستان تک شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہے جہاں سڑک کھولنے کا کام جاری ہے ، کوہستان کے پہاڑوں اور میدانوں میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی ہے اور سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہواہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button