تعلیم

شگر میں یوم حضرتِ بی بی زہرا ؓ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

شگر( عابد شگری) حضرتِ زہرا کی سیرت تمام عالم اسلام کے خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ۔سیرت زہرا پر عمل پیرا ہوکر ہی مسلمان دنیا و آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں ۔بچوں کی کردار سازی میں کردار زہرادنیا کے خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ۔زینبؑ کی پرورش پانے والوں نے دین اسلام کی بقاء میں اہم کردار ادا کیا ۔دین اسلام کی بقاء میں کردار زہراکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔کیونکہ حضرت زہرا ؓ کی گود میں پرورش پانے والوں نے ہی دین اسلام کی غرق ہونے والی کشتی کو بچا لیا۔

ان خیالات کا اظہار علمائے امامیہ شگر کے زیر اہتمام امام بارگاہ کھیار میں یوم زہرا ؑ کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ الموسوی نے کہا کہ معاشرے میں فساد کے مکمل خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ خواتین اپنے پردے کا مکمل خیال رکھے حجاب کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے صدر محفل نے کہا کہ حجاب حضرت زہرا کی یاد گار ہیں اس یاد گار کی حفاظت تمام مسلمان خواتین پر فرض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پردہ انسان کو ہر خطرے سے محفوظ رکھتے ہیں اسی لئے قرآن نے بھی پردے کی ہدایت کی ۔

جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے شیخ شکور علی نے کہا کہ پردہ تمام برائیوں سے روکتی ہے اس لئے اسلام نے پردے کی اہمیت پر زیادہ زور دیا ہے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ذکاوت نے کہا کہ خواتین کو رتبہ اسلام نے دیا ہے اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے خواتین عالا مقام پاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ ہمارے خواتین سے مخلص ہوکر خواتین کی فلاح وبہود کی خاطر یہاں نہیں آرہی بلکہ معاشرے کو بگاڑنے کے لئے ہمار ا ہمدرد بن رہی ہیں لہذا ہمیں ان تنظیموں سے دور رہنا ہوگا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ یوسف نے کہا کہ خواتین خصوصا ماں کو رب تعالیٰ نے جتنا مقام دیا ہے کسی اور مخلوق کو نہیں دیا ہے اس لئے خواتین کو اپنی حثییت معلوم ہونی چائیے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مبارک علی عارفی نے کہا کہ بچوں کی کردار سازی میں حضرت زہراؑ کا کردار دنیائے اسلام کی خواتین کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے خواتین کو دنیا وآخرت میں فلاح پانے کیلئے سیرت زہرا پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔

ماں کی اہمیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا ؓ نے امام حسنین ؑ اور حضرت زینب ؑ کی پرورش کرکے دنیا کو بتا دیا کہ بچوں کی پرورش کس طرح بچوں کی پرورش کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت زہرا کی پرورش ہی کا نتیجہ ہے کہ تمام تر مصیبتوں کے باوجو د علیائے مقدرہ زینب ؑ نے اپنے بھائی کی مشن کو کامیاب کیا اور رہتی دنیا کو یہ بتادیا کہ کس طرح اور کس نے دین اسلام کو بچایا ۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button