معیشت

غذائی بحران کا خدشہ، ہنگامی بنیادوں پر سی ون تھرٹی تیاروں میں گندم کی 252 بوریاں گلگت، 50 سکردو، پہنچا دی گئیں

گلگت ( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزاعظم پاکستان کے احکامات پر 3 سی ون 30طیارے میں گندم گلگت پہنچا دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز 3خصوصی طیارے میں کے ذریعے 252بوری گندم گلگت پہنچا دیے۔ سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے گلگت بلتستان میں گندم کی بحران کو ختم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حیفظ الرحمن نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کر کے گندم کی فراہمی کی درخواست کی تھی جس پر وزیراعظم کے خصوصی ہدایات پر گلگت میں گندم کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایک سی ون 30طیارے 50بوری گندم لے کر سکردو پہنچ گیا۔ تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کی بحران کا خاتمہ ہو سکے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر گندم کی مزید بوریاں گلگت بلتستان پہنچائی جائینگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button