صحت

مخیر حضرات نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال خپلو میں انتظامی امور کے لئے دو بڑے کمرے بنانے کا اعلان کردیا

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو میں مخیر حضرات کے تعاون سے دو ہال بنانے کاکام کل سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ معروف سماجی شخصیات غلام محمد پی وائی اور اورسیٹھ محمد انور کےاشتراک سے خپلو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی مریضوں کو پرچی کے کاونٹر اور میڈیکل سٹور میل ا ور فی میل کے لئے الگ الگ ہال بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گانچھے طارق حسین ،ایم ایس غلام حیدر ، سوشل ویلفیر آفیسر غلام نبی ،اور غلام محمد پی وائی او نے ہال بنانے کی جگہ کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گانچھے نے کہا کہ ضلع گانچھے کے عوام باشعور ہیں اور ہسپتال ضلع کے عوام کا سرمایہ ہیں انھوں نے مخیرحضرات کی اس اقدام اور ایم ایس غلام حیدر کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا ۔ ایم ایس غلام حیدر نے بھی ڈپٹی کمشنر گانچھے ، پی وائی او غلام محمد ، سیٹ انور اور سوشل ویلفیر آفیسر کی ہسپتال کے ساتھ تعاون کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ او پی ڈی کے مریضوں کو پرچی اور ادویات کے حصول کے دوران کھولے آسمان میں لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا تھا اور بارش ہونے کی صورت میں اور گرمیوں میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا ۔ اس سلسلے میں ان مخیر حضرات کی اس اقدام نے یہ مسئلہ حل کردیا اور اس کے علاوہ بھی ہسپتال میں ہسپتال کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت اور بھی بہت سے چھوٹے موٹے کام کر رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہسپتال ہم سب کا ہے اور اس کے مسائل جہاں تک ممکن ہو ہم سب نے مل کر حل کرنا ہے ۔

سماجی کارکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما غلام محمد پی وائی او نے اس موقع پر کہا کہ ایم ایس غلام حیدر کی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور ڈپٹی کمشنر گانچھے بھی ضلع کے سا تھ مخلص ہو کر کام کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال ہمارا اپنا ہے اور اس ہسپتال میں ضلع بھر کے غریب عوام جن میں ہماری مائیں ، بہنیں ، بزرگ اُمید یں لے کر آتے ہیں ان سب کو جہاں تک ممکن ہو سہولیات دینا ہم سب کا فرض ہے ۔ آخر میں ڈاکٹر اسماعیل نے مخیر حضرات کی اس صدقہ جاریہ کو قبولیت کی شرف بخشنے کے لئے دعا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button