صحت

گلگت شہر میں چھاپوں کے دوران پکڑے جانے والے ہزاروں مالیت کے مضر صحت چورن اور دیگر جعلی اشیاء کوجلادیا گیا

گلگت (پ ر) گلگت شہر میں چھاپوں کے دوران پکڑے جانے والے ہزاروں مالیت کے مضر صحت چورن اور دیگر جعلی اشیاء کو اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضاکے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ علی عباس کی موجود گی میں تحصیل آفس میں جلادیا گیا ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندے اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا ۔ایسے اقدامات سے عوام کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ سرکاری اداروں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے شہر میں مضر اشیاء خوردہ نوش کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کی کاروائیاں خراج تحسین کی مستحق ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button