متفرق

معاونِ خصوصی فارق میراور پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ نے جگلوٹ گلگت میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، عوام کے مسائل معلوم کئے

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر، پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل سید وحید شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جگلوٹ زید احمد کے ہمراہ حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے سب ڈویژن جگلوٹ کے متاثرہ علاقوں سئی بالا، شمروٹ اور سبیل کا دورہ کیا اس موقع پر ڈیزاسٹرمینجمنٹ گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل نے حالی بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے فاروق میر اور اورنگزیب ایڈووکیٹ کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر فاروق میر اور اورنگزیب ایڈووکیٹ نے جگلوٹ کے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل سنیں متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران سئی بالا، سبیل اور شمروٹ کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق میر اور اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی تک چین سے ن ہیں بیٹھیے گی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں متاثرین کی بحالی میں تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ جی بی ڈی ایم اے بارشوں سے تباہ کاریوں کی تخمینہ لگارہی ہے مستحق اور حقیقی متاثرین کی مالی معاونت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ جگلوٹ کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واٹر چینل کی بحالی کیلئے اقدامات پر صوبائی حکومت عمائدین جگلوٹ کے مشکور ہیں مشکل کی اس گھڑی میں جگلوٹ کے عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بارش متاثرین کو شلٹر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت سڑکوں اور پاور ہاوسز کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے جلد گلگت سے راولپنڈی روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ہے صوبائی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے متاثرین کی مدد کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button