متفرق

پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے جلال آباد اور اوشکھنداس کا دورہ کیا، بے گھر متاثرین میں ڈھائی لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم کئے

گلگت( خبر نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر جمیل احمد ،سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اوشکھندا اورجلال آباد کے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین میں ڈھائی لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم کئے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔امدادی رقم ان افراد میں تقسم کی گئی جن کے گھر سیلاب اور بارش سے منہدم ہوئے تھے ۔

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے گلگت بلتستان کے تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں ،رابطہ سڑکیں ،موصلاتی نظام درہم برہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم متاثرین کی بحالی کے لئے ناکافی ہے لیکن اس سے متاثرین کی کچھ نہ کچھ مدد ضرور مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے ان تمام حلقوں میں امدادی رقم تقسیم کی جائے گی جہاں سیلاب اور بارشوں سے تباہی ہوئی ہے۔

12963659_556033881226205_1766858852080706242_n

انہوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے تباہی سے ایک ہفتہ گزر گیا لیکن صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک نہ کوئی روڑ کھلی ہے نہ کوئی امدادی کارروائی نظر آرہی ہے۔ جو کام صوبائی حکومت کو کرنا چاہئے تھا وہ ہم کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے وزراء اور ممبران اسمبلی صرف پروٹوکول اور سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں ۔

اس موقع پر متاثرین سیلاب اور بارش نے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button