گلگت بلتستان

سینکیانگ پھنسے مسافروں کی دیکھ بھال کے گلگت بلتستان حکومت نے وہاں کی حکومت سے درخواست کردی

گلگت ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ لرحمن نے ہمسا یہ ملک چین کے صوبہ سنکیا نگ کی حکو مت سے را بطہ کر کے بارشوں اور لینڈ سلا ئیڈنگ کے باعث پھسنے وا لے گلگت بلتستان کے شہریوں کی رہا ئش اور کھا نے پینے کا بندوبست کر نے کی درخوا ست کی ہے ، دوسری جا نب نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر بھا ری مشینری کو با لا ئی ہنزہ کی طرف روانہ کر کے شا ہراہ قراقرم کو ٹر یفک کیلئے جلد ازجلد کھو ل دیا جا ئے تاکہ پھنس جا نے و الے مسا فر فوری طور پر اپنے منزل مقصو د تک پہنچ پا ئیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے میڈ یا رپوٹس پر نو ٹس لیتے ہو ئے فوری طور پر فارن آفس سے بھی را بطہ کیا ہے اور صورتحا ل سے آگاہ کرتے ہو ئے کا شغر اور صوبہ سنکیا نگ کے دیگر علاقوں میں پھنس کر رہ جا نے وا لے گلگت بلتستان کے رہا ئشیوں سہولیا ت زندگی پہنچا نے کو کہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button