جرائم

سیر سپاٹے کے لئے شگر آنے والے تین افراد موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے

شگر(کرائم رپورٹر) سٹی تھانہ شگر کے حدود میں موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان ٹکر، تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوتھنگ شگر مسجد کے نزدیک سکردو جاتے ہوئے مبینہ طور پر اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو موٹر سائیکل گاڑی سے جاٹکراگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور ریسکیو 1122کی ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کردی گئی ہے جہاں اطلاع کے مطابق دو افراد کی ٹانگ میں چوٹ آئی ہے اور دونوں کے ٹانگ فریکچر ہوا ہے جبکہ ایک شخص کی سر پر چوٹ آئی ہے جس کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے گاڑی اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ زخمی ہونے والوں میں ذاکر۔رحمن اللہ اور احمد زبیر شامل ہے دو کا تعلق مہمند ایجنسی جبکہ ایک کا تعلق باجوڑ سے بتائی جاتی ہے تینوں افراد موٹر سائیکل پر شگر گھومنے آئے تھے اور واپس سکردو جارہے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button