متفرق

داریل روڈ کی اپنی مدد آپ کے تحت بحالی ایک تاریخی کارنامہ ہے، ڈپٹی کمشنر عثمان احمد خان

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اہلیان داریل کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنی مدد آپ کے تحت داریل روڑ کی بحالی تاریکٰ کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے داریل میں علما، عمائدین اور عوام سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارشیں، سیلاب اور زلزلے اللہ تعالی کی آزمائش ہے۔ عوام صدقہ خیرات اور دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکموت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوے متاثرین کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے اسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ شفافیت کو یقین بنانے کے لئے محلہ سطح پر علام دین اور عمائدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں تاکہ حقیقی متاثرین کو ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ داریل کے عوام نے جس جذبے اور خلوص کے ساتھ داریل روڑ کو بحال کیا ہے وہ ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے۔ اس موقع پر مولانا فرمان نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ داریل کے عوام انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ حکومت فوری طور پر شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ علاقے میں گندم اور دیگر اشیا خوردونوش کے مسائل حل ہو سکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے داریل میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے گاوں بشے کا دورہ کیا۔ قبلِ ازین وہ بارش سے جان بحق ہونے والے نوجوان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button