متفرق

وزیر اعظم کی آمد پر گلگت میں سڑکیں بند، ایرپورٹ کو شامیانہ لگا کر بند کردیا گیا، مقامی صحافیوں کو دور رکھا گیا

گلگت ( فرمان کریم )وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دورہ گلگت کے موقعے پر شہر کے مرکزی شاہراہوں اور قانون ساز اسمبلی جانے والی گلیوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا تھا ۔ ائیرپورٹ روڈ اوراس کے ادرگرد تمام شاہراہوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے ائیرپورٹ روڈ ، یادگار چوک، کے آئی یو روڈ کنوداس اور رورویو روڈ کے دونوں اطراف میں ٹرک اور بسیں کھڑی کر کے روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ دورے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ ئےدورے کے موقع پر ائیرپورٹ کے قریب واقع نصف درجن سے زیادہ سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں کی چھٹی کرادی گئی تھی۔ سکولوں میں امتحانات ملتوی کر دئے گئے تھے۔

دورے کے موقعے پر شاہراہوں کی بندش سے لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔ ملازمین کو بھی دفتروں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ طلباء وطالبات کو سکولوں سے گھروں کو جانے میں دشواری پیش آئی۔

جبکہ حلف برداری کی تقریب میں مقامی صحافیوں کو کوریج کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ کوریج سے روکنے پر صحافیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیاہے۔  گیا۔

2ہنا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button