کھیل

سکردو: سویرا نے ایس پی ایل کرکٹ لیگ جیت لی

سکردو: عیدگاہ سٹیڈیئم میں کھیلے گئے ایس پی ایل کرکٹ لیگ کا فائنل مقابلہ اتوار کی شام قراقرم سٹارز اور سویرا کے درمیان کھیلا گیا۔ قراقرم سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے
104 رنز کا حدف دیا ۔ زاہد نے خوبصورت بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں اطراف میں شارٹس لگائے۔ جواب میں سویرا نے محمد عاطف کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے سویرا کی ٹیم نے صرف دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کیا۔ قراقرم کے باولرز نے اچھی باولنگ کا مظاہر ہ کیا اور ایک آسان حدف کے حصول میں سویرا کی ٹیم کو مشکلات سے دوچارکیا ۔ تاہم سویرا کی ٹیم جواہر، عاطف، کاشف اور عامر کی بیٹنگ کی بدولت میچ کو آخری مراحل میں جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی باقر حاجی ڈسٹرکٹ سکریٹری پی آر سی ایس نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ممبران میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پٹواری عابد خواجہ ، سید علی رضا اے سی آفس ، محمد علی فارسٹر اور محمدشریف حبیب میٹرو بنک بھی موجود تھے ۔ ایس پی ایل کے چیئرمین ایاز نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ اس معرکے میں ای ایف یو، اجھالا، الشیخ اور دیگر ٹیموں نے بھی بھرپور حصہ لیا ۔ایس پی ایل کا یہ پہلا تجرباتی مرحلہ کامیاب ہونے پر انہوں نے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کیا اور تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button