گلگت بلتستان

زمینی تودے گرنے کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ نے التت اور حسن آباد ہنزہ کے دو موضوعات کو ریڈ زون قرار دے دیا

 ہنزہ (اکرام نجمی )حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنٹرل ہنزہ کے دو علاقے رحیم آباد التت اور بُرم شِروٹ ایریا حسن آباد کو ریڈ زون قرار دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے آفس سے جاری ایک نوٹس کے مطابق ان دونوں جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پایا جاتا ہے اس لئے وہاں پر مقیم زمیندار و مکان مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ان دو جگہوں پر رہائش اور جانے سے گریز کریں۔

حالیہ بارشوں اور اسکے بعد زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے گزشتہ دنوں کریم آباد ہنزہ کے بالائی علاقہ غیمش میں بھی شدید لینڈ سلائیڈنگ سے درختوں اور زمینوں کو شدید نقصان پہنچا تھا البتہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے مطابق ان علاقوں کے متاثرین کیلئے خوراک اور خیمے فراہم کیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد کو فوری طور پر متاثرین تک پہنچایا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button