گلگت بلتستان

پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کردیا

گلگت (فرمان کریم) پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے پانچ ٹن آٹا صوبائی حکومت کے حوالے کردیا گیا

کمانڈر 10 کور لیفٹننٹ جنرل ظفراقبال نے آج گلگت میں امدادی سامان گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیط الرحمٰن کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کے حوالے سے پاک فوج کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمانڈر 10 کور، گورنرجی بی اور وزیراعلیٰ کو بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے دوران پھنسے ہوئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور مریضوں سمیت سینکڑوں افراد کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے گلگت اور راولپنڈی پہنچایا گیا۔

اس موقع پر کمانڈر فورس کمانڈ شمالی علاقہ جات میجرجنرل سید عاصم منیر اور دیگر عسکری و سول حکام بھی موجود تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button